سعودی لیبر لا میں تبدیلی سے پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا، پاکستانی سفیر
فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ
جدہ(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اولین تریجی ہے سعودی حکومت کی جانب سے لیبر لا میں تبدیلی اور آسانیاں پیدا کرنے پر ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں.
راجہ علی اعجاز نےجدہ میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر لاز میں تبدیلی سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارے مزدور طبقے کو ہو گا اور آئے روز نقل کفالہ کے مسائل کم ہوں گیے.
سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی دورہ جدہ کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ میں پاکستانی کیمونٹی سےتعلق رکھنےوالےکاروباری ،سیاسی ،سماجی اور صحافی برادری سے ملاقات کی.
اس دوران کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکور ہیں سعودی حکومت کے جنہوں نے لیبر قانونی میں نرمی پیدُا کی اس سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارے مزدور طبقے کو ہو گا.
سفیر پاکستان نے جدہ میں مقیم کیمونٹی سے انکے مسائل بھی سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور کورونا میں جان کی بازی ہارنے والوں پاکستانی ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا.
لاک ڈاؤن مشکل وقت میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے سفارت خانے اور قونصلیٹ کا ساتھ تعاون پر سب کو خراج تحسین پیشن کیا.
انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جدہ میں زیادہ نہیں آ سکا لیکن رات دن قونصلیٹ سے رابطے میں رہا ہوں جس طرح مشکل وقت میں ہماری قونصلیٹ نے کیمونٹی کی خدمت کی سب خراج تحسین کے مستحق ہیں.
Comments are closed.