راحت فتح علی خان کا گانا،، نشہ ، ریلیز کردیا گیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان کا نیا گانا،نشہ، ریلیز کردیا گیاہے۔
گانے کی کمپوزنگ کرتے ہوئے موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے نئی نسل کی پسند کو سامنے رکھا، اس گانے کو نئے انداز اور منفرد رنگ میں تیار کیا گیا ہے۔
گانے کے پروڈیوسر سلمان احمد نے گانے کی ویڈیو کو دل کش انداز میں بنایا ہے، سلمان احمد اس قبل راحت فتح علی خان کے مشہور گانے ضروری تھا اور غم عاشقی کو پروڈیوس کرچکے ہیں ۔
اس گانے کے بول جاوید علی نے لکھے ہیں، ریلیز سے قبل ہی گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جسے اب تک بڑی تعداد میں لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔
Comments are closed.