عمران خان کا سپاہی ہوں، ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتا رہوں گا، فیاض چوہان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے جو کچھ ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے.
ٹوئٹر پر بیان میں انھوں نے کہا کہ وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی میجر گوروآریا، راء، مکس اچار پارٹی اور ن لیگ کو ہوئی۔
فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خاطر جمع رکھیں، عمران خان کا سپاہی ہوں، ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتا رہوں گا۔
واضح رہے فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا گیا، ان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا پنجاب میں ایک وزارت اب بھی ان کے پاس رہے گی.
فیاض الحسن کی جگہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔
Comments are closed.