سی پیک سے گلگت بلتستان والوں کو حصہ نہیں ملا،بلاول بھٹو زرداری
یاسین، غذر(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان اور گوادر کی وجہ سے ملا سی پیک کے تحت گلگت بلتستان کے لوگوں کو ابھی تک حصہ نہیں ملا ہے.
تحصیل یاسین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ شہید بھٹو نے غذر کو ضلع کا درجہ دیا غذر والوں نے بے نظیر بھٹو کے نظریہ کو زندہ رکھا.
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھنا چاہیے کہ آپ کو اب گلگت بلتستان کا خیال کیوں آیا؟ وزیراعظم آپ لوگوں کی طاقت سے ڈرے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی.
انہوں نے کہا کہ آپ کے مطالبات کو پیپلز پارٹی نے اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی گلگت بلتستان کے لوگوں کا مطالبہ ہے صوبہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ لوگوں کو پیپلزپارٹی کو جتوانا ہے گلگت بلتستان الیکشن ایک ریفرنڈم ہے پیپلزپارٹی کا منشورگلگت بلتستان کے لوگوں کا منشور ہے.
انھوں نے کہا 15 نومبر کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں اپنے مسائل کے حل کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں جیت آپ کی ہوگی.
انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے آج کے حکمران سبسڈی چھیننے والے ہیں دینے والے نہیں حکمرانوں کو آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں شہیدلالک جان کو سلام پیش کرنے کے لیے آج پھر جاﺅں گا.
ہر شخص مان رہا ہے کہ جب سے عمران خان آیا ہے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 100 دن میں تبدیلی کا وعدہ کیا گیا اب کہتے ہیں تبدیلی کوئی میجک بٹن نہیں عمران خان کی سیاست منافقت پر مبنی ہے.
Comments are closed.