گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حثیت دینے کااعلان
فوٹو: لیپ پاکستان
گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے یہ اعلان گلگلت بلتستان کے 73 ویں قومی دن کی تقریب کے موقع پر کیا ، انھوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جب تک وزیراعظم ہیں ہر سال قومی دن کی تقریب میں آئیں گے۔
زیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب شاہراہ قراقرم بن رہی تھی تو اس وقت 15 برس کی عمر میں کرکٹ کھیلنے یہاں آیا تھا، اس وقت سے ہی یہاں کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور عوام نے بہت قربانیوں کے بعد اس علاقے کو آزاد کرایا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جی بی کے عوام نے ملکی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
عمران خان نے کہا کہ گلگلت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے آج پورا کر دیا ہے،
ہم نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔
Comments are closed.