ن لیگ کا بنیادی نصب العین سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان
فوٹو: سکرین گریب
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی بھی قیمت پر اپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
جاتی عمرہ لاہور میں ن لیگ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی،مریم نواز، ایازصادق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔
مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کے خلاف منفی مہم چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے زیراثر غداری کے اوچھے بیانیہ کا پرچار شکست خوردگی کی علامت ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اور ملک میں بیروزگاری، معیشت اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پرتشویش کا اظہارکیاگیا۔
یہ بھی کہا گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، غداری جیسے الزامات اور ایسے ہتھکنڈے عوام کی توجہ مہنگائی اور حکومتی کرپشن کوچھپانیکی ناکام کوشش ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ خیبرپختونخوامیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں کے لیے کارکنان کو فعال کیاجائے گا اور مسلم لیگ ن مستقبل میں مزید قوت سے اپنا کردار ادا کریگی۔
ن لیگ نے پارٹی صدر شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو جیل میں قانونی سہولیات نہ دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی آئی جی جیل خانہ جات کو دھمکی کی بھی مذمت کی ۔
Comments are closed.