پاکستانی کرکٹرز نے میچ کے دوران گراونڈ میں نماز ادا کی
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران جب عین نماز مغرب کے وقت پانی کا وقفہ ہوا تو پاکستان ٹیم کے کرکٹرز نے موقع غنیمت جانا اور گراونڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔
پنڈی سٹیڈیم میں یہ خوبصورت منظر دیکھنے کیلئے اگرچہ تماشائی موجود نہیں تھے تاہم لاکھوں افراد گھروں میں اپنے ٹی وی سکرینز پر دیکھا جب کھلاڑی تازہ دم ہورہے تھے تو ان میں سے بعض نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
ایک موقع پر زمبابوے کی ٹیم ہدف کے حصول میں کامیاب نظر آرہی تھی لیکن پھر وہاب ریاض نے شراکت کیا توڑی مہمان ٹیم کاردھم کی ٹوٹ گیا اور پاکستان نے یہ میچ 26رنز سے جیت لیا۔
دوسری اننگز میں جب زمبابوے ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو پانی کا وقفہ میں جن کھلاڑیوں نے میدان میں نماز مغرب ادا کی ان قومی ٹیم کے کرکٹرز میں فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل تھے۔
Comments are closed.