پاک بھارت آپریشنل رابطے جاری ہیں، بھارتی ہا ہی کمشنر
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آپریشنل رابطے جاری ہیں،
اسلام اباد میں خصوصی تقریب کے دوران اجے بساریہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کرتار پور راہداری نے رواں سال نومبر میں آپریشنل ہونا ہے، کرتار پور راہداری کے لیے بھارتی جوائنٹ سیکرٹری کو فوکل پرسن بنادیا گیا ہے۔
اجے بساریہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور کے لیے زیروپوائنٹ پر اتفاق رائے ہونا ہےایکسپریس نیوز کے مطابق کرتار پور راہداری کے بنیادی نکات پر اتفاق موجود ہے، اجے بساریہ نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے باعث فی الحال سیاسی روابط مشکل ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان کرتار پور کے معاملہ پر روابط ہیں، تاہم ملاقات کی تاریخ چھوٹا معاملہ ہے جو جلد حل ہوجائے گا، کرتار پور کے حوالے سے کئی ملاقاتیں ہونی ہیں،واٹر کمیشن کا پاکستانی وفد کل بھارت کا دورہ کرے گا۔
اجے بساریہ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات سے قبل اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے، ابھارتی یوم جمہوریہ کے حوالے سے بھارتی ہائی کمیشن نے مہمانوں کو استقبالیہ دیا سیاسی راہنماوں، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور سول سوسائٹی نمائندگان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بابا گورونانک کا 550 واں اور مہاتما گاندھی کا جنم دن منایا جا رہا ہے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معززین کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش سے متعلق ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ انہو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے اکٹھے آزادی کا سفر شروع کیا۔
Comments are closed.