ماسک کا استعمال لازمی قرار، مارکیٹیں، شادی ہالز 10بجے بند
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں منہ پر ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ شاپنگ مالز،دکانیں،مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات دس بجے کر دیئے جائیں، تفریح گاہیں اور پارک بھی شام چھ بجے بندکرنےکی ہدایت کی گئی.
میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے۔ این سی او سی نے کہا کہ صوبے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں ۔۔ گھر سے باہر نکلنے وقت فیس ماسک لازمی پہنیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا ہے کہ 11 شہروں میں چار ہزار تین سو چوہتر مقامات پرلاک ڈائون جاری ہے۔۔ صوبے بازاروں، شاپنگ مالز۔۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے.
این سی اوسی نے کہا کہ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے تمام دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔ لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد،ملتان،کوئٹہ، حیدرآباد، پشاور اور کراچی میں کورونا کا اثر زیادہ ہے ، میر پور، گلگت اور مظفرآباد میں بھی کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں
Comments are closed.