پارلیمنٹ،توہین آمیز خاکوں کیخلاف مذمتی قراردیں منظور، فرانسیسی سفیر کی طلبی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کا فرانسیسی صدر اور حکومتی ایماپر خاکوں کی اشاعت پر بھر پور احتجاج سامنے آیا ہے فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کے ساتھ ساتھ سینٹ اور قومی اسمبلی سے
توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں.
قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کے حوالے سے فرانس میں خاکوں کی تشہیر کی سختی سے مذمت کی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان فرانسیسی صدر میکرون اور دیگر یورپی رہنماؤں کی طرف سے اسلام اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات پر سخت تشویش ظاہر کرتا ہے۔
ایوان کی فرانس میں مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ مذہب کے نام پرہر طرح کے دہشت گردانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے.
فرانس ناروے اور سویڈن میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا گیا ہے، ایسے واقعات شدت پسندی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، فرانس میں مسلم خواتین کے حجاب پر پابندی اور یورپی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔
قومی اسمبلی کی قرارداد میں زور دیا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے دن کے طور پہ منائے جب کہ تمام اسلامی ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
اس سے قبل پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں بھی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مذمتی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سینیٹ میں قرارداد قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیش کی جس میں فرانس میں حکومتی سرپرستی میں خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کی شدید مذمت کی گئی۔
فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف پارلیمنٹ سے قراردیں متفقہ طور پر منظورکیں ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد پیش کی۔
قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ ایوان فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت اور ناروے و سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذمت کرتا ہے۔ایسے اقدامات کو حکومتی سرپرستی حاصل ہونا افسوسناک ہے۔
دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفیر مارک بریٹی سے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ فرانسیسی سفیر کو دفترخارجہ میں اسپیشل سیکرٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔
Comments are closed.