راحت فتح علی عدنا ن سمیع اورعطاء اللہ کے نقش قدم پر چل پڑے
کراچی( ویب ڈیسک)موسیقی میں لوہا منوانے والے راحت فتح علی خان نے عدنان سمیع ، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی او ر عارف لوہار کی پیروی کرتے ہوئے فلم میں اداکاری کے جوہر آزمانا شروع کردیئے۔
راحت فتح علی خان نے فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے ابتدائی طور پر وہ ایک مختصر سا کردار ادا کررہے ہیں تاہم اگر انھیں اپنی پرفارمنس پر اعتماد ہوا تو پھر آئندہ مزید قدم آگے بڑھائیں گے۔
راحت فتح علی خان پاکستانی فلم دم مستم سے اداکاری کا آغاز کر چکے ہیں مگر بتایا یہ جارہا ہے کہ اس فلم میں مختصر سا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ناظرین میں ان کی ایڈوانس حاضری لگانے کیلئے سوشل میڈ یا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
فلم دم مستم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ فلم میں راحت فتح علی خان دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ فلم میں ان کا کردار کیا ہوگا ۔
اس سے قبل گلوکاری میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے عدنا ن سمیع خان، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور عارف لوہار سمیت کئی پاکستانی گلوکار اداکاری میں بھی جوہر دکھا چکے ہیں ۔
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور عارف لوہار کو جب سمجھ آ گئی کہ یہ ان کا شعبہ نہیں ہے تو وہ اس سے الگ ہوگئے تاہم عدنا ن سمیع کی ادارکاری کو لوگوں نے پسند کیا تھا مگر ان کا موٹاپا ان کے آڑھے آگیا تھا۔
Comments are closed.