کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمہ، پولیس پر دباو کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
فوٹو: فائل
کراچی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے دوران پولیس افسر کی بے عذتی اورہراساں کرنے کے معاملا پر سندھ حکومت کے وزراء پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔
یہ ایف آئی آر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں درج کی گئی تھی جس پر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا اور اسی شام ان کی ضمات پر رہائی بھی ہوگئی تھی تاہم پولیس حکام پولیس پر دباو ڈالنے پر نالاں تھے۔
اس حوالے سے میڈیارپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ کمیٹی میں وزیر تعلم سعیدغنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔
کمیٹی تشکیل پانے کا نوٹیفکیشن ابھی سامنے نہیں آیا،ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا اور کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریگی۔
یاد رہے کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دے دی تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
ابھی کمیٹی میں پانچ وزراء کی غیر مصدقہ خبر ذرائع سے سامنے آئی ہے تاہم نوٹیفکیشن سامنے آنے کے بعد کمیٹی میں شامل ناموں کے بارے میں حتمی صورتحال واضح ہوگی۔
Comments are closed.