ایرانی خاتون نے لندن میں فلم فیسٹیول کا انعام جیت لیا
لندن(ویب ڈیسک)ایرانی خاتون فلم ساز مژگان بیات نے اسکرین پاور لندن فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ایرانی خاتون فلم ساز مژگان بیات کو لندن اسکرین پاور فلم فیسٹیول میں چائلڈ آف ارتھ یا فرزند زمین نامی فیلم کی بہترین ہدایت کاری کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
چائلڈ آف ارتھ نامی فیلم سماجی موضوع پر بنائی گئی ہے اور اس میں ایک ایسے دس سالہ بچے کی داستان زندگی کی منظر کشی کی گئی ہے جس کی زندگی نئی سرزمین پر پہنچتے ہی بدل جاتی ہے ۔
اس حوالے سے سحر ٹی وی ایران کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کو ابھی حال ہی میں بنگلادیش کے انیسویں ڈھاکا فیلم فیسٹیول اور امریکہ کے اکیسویں اوہائے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا ہے۔
Comments are closed.