مریم نواز کی،شیر جوان، کے نام سے فورس بنانے کی تیاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ، شیر جوان ، کے نام سے فورس بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس مقصد کیلئے وہ یونیورسٹیز کے دورے بھی کریں گی۔
اس حوالے سے دنیا نیوز کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف شیرجوان کے نام سے فورس کی تشکیل کیلئے کوئٹہ جلسہ کے بعد مختلف یونیورسٹیوں، کالجز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماوں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کیساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے۔
مریم نواز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں رائیونڈ میں ظہرانہ بھی دیں گی جس میں دونوں اطراف کے خاندان کے افراد شریک ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں شیر جوان فورس میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔
Comments are closed.