نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت کا برطانیہ سےباضابطہ رابطہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے
برطانیہ سے نواز شریف کو واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا ہے، یہ انکشاف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
امید کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوں پر غور کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں.
انھوں نے کہا حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں۔
ڈاکٹر بابر اعوان نےکہا کہ نواز شریف کی ایکسٹرڈیشن کیلئے 3مراحل میں کام ہو رہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ ایکسٹرڈیشن کی درخواست کی گئی ہے۔
Comments are closed.