کیپٹن صفدر کی مریم نواز کے ہمراہ مزارقائد پرنعرہ بازی،نیا تنازعہ بن گیا
ویب ڈیسک
کراچی: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز مزار
کارکنوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے سامنے سیاسی نعرہ بازی شروع کر دی۔
پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد کے تقدس کو ملحوظ خاطر نہ رکھا۔
کیپٹن (ر) صفدر کی مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے لگوانے کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر آن ائیر ہوتے ہی ردعمل آنا شروع ہو گیا، وزراء نے اس کی بھر پور مزمت کی.
کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مزار قائد کے احاطے میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے لگائے۔،کیپٹن (ر) محمد صفدر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر کے احاطے میں داخل ہوگئے۔
قبر کے اطراف لگی جالیوں کو عبور کرلیا اور قبر کے ساتھ کھڑے ہوکر نعرے بازی کی اور کرائی۔وہاں موجود کارکنان نے بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے۔
نعرہ بازی کے مریم نواز،مریم اورنگزیب،نہال ہاشمی اور علی اکبر گجر بانی پاکستان کی قبر کے اطراف لگی مرکزی جالیوں کے اندر موجود تھےنعرے بازی میں بھی شامل رہے۔
نعرے بازی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آیا اور انہوں نے احاطے میں نعرے بازی کو مزار کے تقدس کی پامالی قرار دیا۔
مزار قائد پر سیاست شرمناک ہے، شبلی
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بابائے قوم کے مزارکو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
محسن پاکستان کے مزار پر جاکر معافی مانگتے کہ ہم نے ان کے بنائے وطن کو بے دردی سے لوٹا، نظریے سے انحراف کیا، اوراپنی جیبیں بھر کے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا۔
مزار قائد کے تقدس کی پامالی قبول نہیں، زیدی
وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مزار قائد میں نعرے بازی کی ویڈیو اس تبصرے کے ساتھ کی کہ سیاست دانوں بھیس میں اس جرائم پیشہ ٹولی کی جانب سے قائد کے مزار کے تقدس کی پامالی قابل قبول نہیں۔
وفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر نے بھی ٹوئٹ کیا اور اس واقعے پر کڑی تنقید کی۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی کی زبان بولنے بولنے والوں نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اور حواریوں کو مزار کے تقدس کا بھی احترام نہیں۔مزار قائد پر بدنظمی پیدا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ جن کا ایجنڈا آر ایس ایس کا ہو انہیں مزار قائد کے تقدس کی کیا پرواہ ہوگی۔
قانونی کارروائی کی تائید کرینگے، انتظامیہ
نعرہ بازی پر ردعمل میں مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر عارف احمد کا کہنا تھا کہ اتوار کی سہ پہر سیاسی جماعت کے رہنماوں کی مزار قائد پر حاضری کے دوران ان کے کارکنان کی جانب سے نعرے بازی،ہلڑ بازی اور بانی پاکستان کے مزار کے توتقدس کی پامالی قابل افسوس ہے۔
عارف احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز کی مزار پر حاضری کےلیے صرف 4 سے 5 گاڑیوں کی مزار میں داخلے کی بات کی گئی تھی۔
مزارقائد مینجمنٹ کی جانب سے بانی پاکستان کے مزار کے تقدس کے حوالے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کے پیدانہ ہونے کے بارے میں ابتداء میں ہی واضح کردیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جتنے افراد کی آمد کا عندیہ دیا گیا تھا اس حوالے سے سیکیورٹی کے مکمل انتظامات موجود تھےمگربعدازاں جو صورت حال پیدا ہوئی وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
بانی پاکستان کے مزار پراس ناخوش گوار واقعے پر کسی بھی حکومتی قانونی کارروائی کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ اس حوالے سے قانون کے مطابق اگر کارروائی نہیں کی گئی تو مستقبل میں بھی ایسے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.