نواز شریف سن لیں جمہوریت باجوہ کی کاوشوں سے ہی قائم ہے،پرویزالٰہی
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف آرمی چیف کے خلاف بول رہے ہیں، لگتا ہے نواز شریف نہیں مودی کی روح بول رہی ہے۔
لاہور میں ریسکیو 1122 کی 16ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف یاد رکھیں جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سےقائم ہے.
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہی اداروں نے جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے، نواز شریف نے جس جمہوریت کے سائے تلے بیٹھنا ہے اُسے ہی کاٹ رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف کان کھول کر سن لیں مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں جب کہ میاں صاحب اداروں کو ہدف بنا رہے ہیں.
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے ہی مشروط ہے۔
مسلم لیگ ن کے اپنے ارکان اسمبلی بھی نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت نہیں کر رہے ہیں وہ جو 5 ایم پی اے بولے ہیں ان کی بات پر غور کرنے کی بجائے ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
Comments are closed.