کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں سے جھڑپ، 14سکیورٹی اہلکار شہید
راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے میں کوسٹل ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ اس وقت ہوئی جب دہشتگردوں نے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ کیا۔
کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان کے 7 اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے اس دوران سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دیا۔
دہشتگردوں کے حملے کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بناتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا اور
او جی ڈی سی ایل کا قافلہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت پر گوادر سے کراچی جارہا تھا۔
ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ بلوچستان کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کا عزم بلند ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کررہی ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شہید ہونیوالے 7جوانوں کا تعلق ایف سی بلوچستان اور7سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں، شہدا میں محمد فواد اللہ، عطااللہ، وارث خان، عبدالنافع، شاکر اللہ اور عابد حسین شامل ہیں۔
دیگر شہدا میں لائس نائیک عبداللطیف، سپاہی محمد وارث، سپاہی عمران خان، حوالدار (ر) سمندر خان، صوبیدار عابد حسین، نائیک محمد انور، لانس نائیک افتخار احمد اور سپاہی محمد نوید شامل ہیں۔
Comments are closed.