سعودی عرب میں مسلم لیگ ،ن، یو تھ ونگ کا کنونشن
الریاض (ابرار تنولی) سعودی عرب کے شہر حائل میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا کنونشن، سعودی عرب کے طول و عرض سے یوتھ ونگ کے نمائندوں کی شرکت، کنونشن گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر حائل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا کنونشن منقعد کیا گیا
کنونشن میں مدینہ منورہ، جدہ ریجن، الریاض، دمام ریجن، الجوف، القسیم، المجمہ، حائل، حفر الباطن سے کثیر تعداد میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، کنونشن کا انعقاد ملک اظہر بھارہ نے کیا،
کنونشن میں سینئر مسلم لیگی راہنما ملک محی الدین، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب، جنرل سیکرٹری ملک جی ایم اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک محی الدین نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ملک میں امن قائم ہوا ، مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا ،
انھوں نے کہاکسانوں کو سستی کھاد ملی ، ڈیزل پیٹرول گیس سستی ہوئی ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آئی اور جس کی وجہ سے عالمی جریدے نے 2016 میں ایشیا میں معاشی طور پر سب سے بہتر ملک قرار دیا تھا یہ سب میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے ۔
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب نے کہا کہ یوتھ ونگ سعودی عرب کے نوجوان ہر صورت میں متحد ہیں اور قائد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر قسم کی قربانی کا عزم رکھتے ہیں ۔ ملک جی ایم اعوان نے کہا کہ آج سعودی عرب میں اگر کوئی تنظیم صحیح معنوں میں کام کررہی ہے تو یہی یوتھ ونگ ہے۔
یہ تنظیم اپنی پاکستانی کمیونیٹی کے لئے بلا کسی لالچ کے دن رات کام کررہی ۔
آخر میں صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ ارشد محمود ، خرم عباسی صدر ریاض ریجن یوتھ ونگ ، اجمل منہاس چیف کوارڈینیڑ یوتھ ونگ، ملک حسنین نائب صدر ریاض ، ارسلان ڈار صدر حفر الباطن یوتھ ونگ ، محمد کلیم جنرل سیکرڑی ریاض کی طرف سے ملک اظہر بھارہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
نظامت کے فرائض ملک جی ایم نے سرانجام دیئے ۔ آخر میں مسلم ن یوتھ ونگ کی جانب ملک غلام محی الدین اعوان کو اور ملک اظہر بھارہ کو عزیزی شیلڈ سے نواز گیا
Comments are closed.