گلگت بلتستان الیکشن ،7 لاکھ 45 ہزار380 ووٹرز، 24 نشستیں
گلگت(شکوراعظم رومی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے انتخابات 2020 میں کل 745380 ووٹرز اپنے حق رائے دھی کا استعمال کریںگے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے موصول معلومات کے مطابق 24 نشتوں کے لئے 10 اضلاع میں 15 نومبر 2020 کو پولنگ ہوگی جس میں 745380 ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔
ان میں مرد ووٹ 405363 اور خواتین 339998 ووٹ استعمل کریںگی۔جس کے نتجیے میں منتخب ہونے والے 24 اراکین 18 نومبر 2020 کو خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹ کی 3 نشتوں پر بزریعہ ووٹ منتخب کریں گے ۔
اس طرح گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی 33 نشتوں پر مشتمل مکمل ہوگی۔ ان انتخابات کے لئے ضلع سطح پر جائزہ لیاجائے تو ضلع گلگت میں 3 نشتوں کیلئے 65449 مرد ووٹراور 53010 خواتین ووٹرز ہیں.
ضلع ہنزہ میں ایک نشت کیلئے 22328 مرد اور21275 خواتین ووٹر ، ضلع نگر میں 2 نشتوں کیلئے 20491 مرد اور 16681 خواتین، ضلع غذر میں 3 نشتوں کیلئے 62714 مرد اور 52600 خواتین ووٹر امل ہیں.
ضلع استور میں 34063 مرد اور 28338خواتین، ضلع دیامر میں 4 نشتوں کیلئے 65118 مرد اور 54334 خواتین ووٹر، ضلع سکردو میں 4 نشتوں کیلئے 53999 مرد اور 44571 خواتین ووٹرم ہیں.
ضلع شگر میں 1 نشت پر 20511 مرد اور 17446 خواتین ،ضلع کھرمنگ میں 1 نشت کیلئے 19277 مرد اور 16343 خواتین ووٹر
حق رائے دہی استعمال کریں گے.
ضلع گانچھے میں 3 نشتوں کیلئے 41413 مرد اور 35400خواتین ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریںگی۔تاہم ان انتخابات کیلئے امیدواروں کا حتمی فہرست جاری ہونا ابھی باقی ہے۔
Comments are closed.