وزیراعظم نے عاصم باجوہ کا معاون خصوصی عہدہ سے استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیاہے۔
اس بات کی تصدیق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کی ہے، اس سے پہلے جب عاصم باجوہ نے استعفیٰ کااعلان کیا تو وزیراعظم نے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی
عاصم باجوہ کے ٹوئٹ میں بتایا گیاہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے قبول کرلی ہے۔
I requested the honourable Prime Minister to relinquish me from the additional portfolio of SAPM on Info & broadcasting. He very kindly approved my request
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 12, 2020
قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی طرف سے عاصم باجوہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کے باوجود اپوزیشن کی طرف سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری رہاہے وہ اس سیاسی عمل سے بھی دور رہنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.