چارماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی مارا جا سکتا ہے،شیخ رشید
اسلام آباد : سیاسی پشین گوئیاں کرنے والے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک خطرناک پشین گوئی کردی ہے کہتے ہیں 4 ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے.
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مفتی محمود نے بھی کہا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہے اس کا نتیجہ جو نکلا، وہ بھی ان کے سامنے ہے، کہیں گند پڑ گیا تو یہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائےگا، جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 31 دسمبر تاریخ دی ہے۔
انھوں نے کہا 20 فروری میری تاریخ ہے، جھاڑو پھر جائے گا، کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوسکتا ہے، کورونا پھیل سکتا ہے، پہلے وہ چہلم پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن پکڑے گئے، سب کو چاہیے ماسک کا استعمال کریں۔
شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ نوازشریف کی ایک سال سے بات چیت چل رہی تھی، لیکن عمران خان نے اداروں کیخلاف اور ہر کسی کے خلاف سٹینڈ لے لیا۔نوازشریف چاہتے تھے کہ مریم نواز بھی باہر آجائے
میں ان لوگوں میں شامل تھا جس نے کہا نوازشریف کو جانے دو، نوازشریف واپس نہیں آئے گا۔نوازشریف دوراندیش سیاستدان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوکرپٹ چور کہا جاسکتا، لیکن غدار سخت لفظ ہے، کرپٹ، چور، ڈاکو ، بددیانت اورمنی لانڈرنگ کرنے والا کہہ سکتے ہیں، نوازشریف بغیر ویزے کے مودی کو گھر لے کر آیا۔
وفاقی وزیر نے کہا بالاآخر پیپلزپارٹی ان سے علیحدہ ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان بپھرے ہوئے ہیں بپھرے رہیں۔مفتی محمود نے بھی بیان دیا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، اس کا جو نتیجہ نکلا تھا وہ بھی ان کے سامنے ہے۔
ان کا جو بھی نتیجہ نکلے گا، مجھے توپتا ہے یہ عمران خان کا کچھ نہیں کرسکتے، اگر ان کو نہیں پتا تو اتنا کام کریں جتنا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود تین بار دہشتگردی کا شکار ہوا، اب بھی میری جان خطرے میں ہے۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ چار ماہ میں مجھ سمیت کوئی بھی شخص مارا جاسکتا ہے۔ کہیں گند پڑ گیا تو یہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائےگا۔ کسی کو ملک میں خانہ جنگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
بارہ کہو سے بھارت کے زیراثر ٹیم پکڑی گئی جوعلماء کو شہید کرنا چاہتی تھی۔اپوزیشن کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کی بے وفوقی ہے ، اس سے کورونا اور دہشتگردی پھیلنے کا خدشہ ہے.
میں ان کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ عمران خان ان کے جلسوں ، احتجاج سے نہیں جا رہا ہے۔میں اشٹام پر لکھ کر دے دیتا ہوں۔ یہ جلسے کرنے کیلئے ماسک کا انتظام کریں۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی۔ اگر اپوزیشن نے قانون میں ہاتھ میں لیا تو قانون ان کے ساتھ چھترول کرے گا۔آخر کار الیکشن انہوں نے بھی لڑنا ہے، ہم نے بھی لڑنا ہے، لیکن یہ عمران خان سے ڈرے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان نے چینی، آٹے کا مسئلہ حل کردیا تو اس پر کوئی چوری کا الزام تو نہیں ہے۔عمران خان کی واحد حکومت ہے، جس نے ٹڈی دل، کورونا کو حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو کہتا ہوں کہ اپوزیشن کا خوفناک ایجنڈا ہے، پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنا عالمی ایجنڈا ہے، فرقہ واریت پھیلانا انٹرنیشنل سازش ہے، نوازشریف اس کا آلہ کاربن رہے ہیں.
نواز شریف نے فوج کیخلاف بات کی، جو کہ خود جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہے۔نوازشریف نے جو غلطیاں کی ہیں وہ گانٹھیں اپنے دانتوں سے کھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سارے زیادہ تر وزراء نئے ہیں، لیکن عمران خان نے بہت سیکھا ہے۔مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
مہنگائی کو عمران خان ختم کریں گے۔عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں بس مہنگائی کی وجہ سے اختلاف ضرور ہے۔کیا عمران خان ٹی وی نہیں دیکھتا، وہ فون پر بھی ٹی وی دیکھتا رہتا ہے، عمران خان کو کئی بار کہا کہ ٹی وی کم دیکھا کریں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کرپٹ چور ہے، لیکن غدار سخت لفظ ہے،نوازشریف چاہتے ہیں لندن میں بیٹھ کر تحریک چلائیں، نوازشریف بہادر ہیں تو ملک واپس آئیں، نوازشریف دوراندیش سیاستدان نہیں ہے۔
Comments are closed.