آصف زرداری طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال داخل
فوٹو: ٹوئٹر
کراچی ( ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر کو شام میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی سابق صدر کی طبیعت بگڑنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف زرداری کو لے کر اسپتال پہنچے تھے تاہم ابتدائی ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا علاج تجویز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو ڈاکٹروں کی تجویز پر ہی کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور اس دوران ان کی بیٹی آصفہ زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں جس کے بعد سے ہی ان کا علاج جاری ہے۔
Comments are closed.