ہمارے اخراجات20ارب اور آمدن 8ارب ڈالر ہے،اسد قیصر
فوٹو: فائل
صوابی (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے کہ عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہیں لیکن ہمارے اخراجات 20 ارب ڈالر جبکہ آمدن 8 ارب ڈالر ہے۔
صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس اس لئے گئے تھے کہ ملک میں تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہیں تھے۔
انھوں نے کہامہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں جب ہم حکومت میں آئے تھے تو ملکی معیشت تباہ حال تھی۔ گزشتہ حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا۔ ریلوے اور پی آئی اے سمیت دیگرادارے بھی خسارے میں تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میں یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی شاہ منصور ٹاؤن صوابی میں اوپن ایئر جم کا افتتاح بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کا ویژن خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ، اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ محمود خان اور انکی ٹیم بھرپور محنت کررہی ہے۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس سید زاہد شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرصوابی طارق خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی شاہ منصور ٹاؤن صوابی میں 2.1 ملین لاگت سے اوپن ایئر جم کا افتتاح کیا گیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ خیبرپختونخوا مراد علی مہمند نیبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں 1170 ملین روپے کی لاگت سے 204 سکیموں پر کام جاری ہے جو کہ جون 2021 تک مکمل ہوگا۔
صوابی میں یہ دوسرا اوپن ایئر جم ہے اس سے قبل بام خیل سپورٹس کمپلیکس صوابی میں بھی اوپن ایئر جم نصب ہوچکا ہے۔
Comments are closed.