کراچی ، جا معہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل ڈرائیور سمیت قتل
ویب ڈیسک
کراچی:کراچی میں جا معہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت قتل کردیا۔
قتل کی یہ لرزہ خیز واردات کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کی گئی اس وقت ڈاکٹر عادل خان ایک شاپنگ سینٹر پر مٹھائیاں خریدنے کے لیے رکے تو مسلح افراد ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انجم رضوی نے تصدیق کہ حملے کے بعد مولانا ڈاکٹر عادل خان کو لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کے ڈرائیور مقصود احمد بھی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔
فائرنگ سے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے معاون عمیر بھی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو دکان سے مٹھائی خریدنے کے لیے گاڑی سے اتر کر گئے تھے،مرحوم بھارت میں دارالعلوم دیوبند کے طالب علم بھی رہے تھے۔
مولانا ڈاکٹر عادل خان نے دینی علوم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور کچھ سال قبل اپنے والد مولانا سلیم اللہ خان کی وفات کے بعد کراچی واپس آنے سے قبل ملائیشیا میں بھی پڑھایا تھا۔
مولانا ڈاکٹر عادل کے قتل کے واقعہ کا ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر شہر میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے قاتلانہ حملے میں ڈاکٹر عادل خان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.