جدہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب
فوٹو : شاہ جہاں شیرازی
جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن پاکستانی ڈاکٹرز کے اعزاز میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن جدہ کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب میں ڈاکٹرز ،کیمونٹی اراکین کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیات اور قونصلیٹ افسران نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے تقریب کی نظامت نیو ٹریسنسٹ ادعیہ وہاج اور ڈاکٹر مونا فاطمہ نے کی.
تقریب کا استقبالیہ جدہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر پرویز قریشی نے پیشن کیا اور تقریب کے مقاصدُ اورُ فورم منشور سے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا گیا جبکہ تقریب کی صدرات فورم کے چئیرمین بشیر خان سواتی نےکی.
تقریب کے مہمان خصوصی قونصلرُ جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستانی جہاں بھی ہوں اپنے بھائیوں اور ملک کی لیے جان کی پروا کئیے بغیر خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں جس طرح سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز اور کیمونیء کے مخیر حضرات نے دن رات ایک کر کے کورونا کے خلاف جنگ لڑی اور اپنے بھائیوں کی مدد کی ہے وہ سب قابل تعریف ہے.
انھوں نے کہا کہ میں آپ تمام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ نے نہ صرف سعودی اور پاکستانی کیمونیء کی خدمت کی ہے بلکہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے.
تقریب سے بشیر خان سواتی،پرویز قریشء،معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز،ریاض شاہین آفریدی نے بھی خطاب کیا اور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.
تقریب میں ڈاکٹر صاحبان ڈاکٹر ضیاء اللہ داوڈُ جو کے سعودی حکومت کی جانب سے ایوارڈ یافتہ ہیں نے تہہ دل سے فورم کے زمہ دران کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیاجبکہ ڈاکٹر ارشد، ڈاکڑ رابعہ خاتون اور ڈاکٹر طوبا چودھری نے اپنے اپنے خطاب میں پاکستان ویلفیر ایسوس ایشن کی پوری ٹیم اور قونصلیٹ کی جانب سے تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا.
تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکڑ نعیم خالد چودھری شہید، ڈاکڑ محمد یٰسین، ڈاکڑ سید بلال شاہ، ڈاکڑ سید وہاج جنیدی، ڈاکڑ رابعہ خاتون، نیوٹریشنسٹ ادعیَہ وہاج، ڈاکڑ فرزانہ اقبال، ڈاکڑ ارشداللہ خان، ڈاکڑ حسنین گیلانی، ڈاکڑ گلناز یوسف، ڈاکڑ محمد امجد عُبید، ڈاکڑ محمد اطہر صادق، ڈاکڑ ضیاء اللہ خان داور، ڈاکڑ محمد کاشف اور دیگر کو اعزازی شیلڈزدی گئیں.
بہترین میڈیا کوریج پر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور بہترین کیمونٹی خدمات پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کو بھی فورم کی جانب سے اعزازی شیلڈ دی گئی، آخر میں فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کورونا وائرس اور ۸ اکتوبر کے زلزلے میں مرنے والوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی.
اس موقع پر دیگر نمایاں شخصیات میں ڈپٹی قونصلرجنرل شائق احمد بھٹو،پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی، ملک محی الدین، صدر پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب ویسٹرن ریجن چوہدری محمد امجد گجر چیلیانوالہ، چوہدری محمد اکرم گجر، قیصر جاویدPTI، ظہیر چوہدری، رانا طاہر رشید، صدرPMLNملک منظور حسین اعوان، عنایت حسین جاڑا، عارف چدھڑ، چوہدری محمد اکرم گجر، راجہ شمروز، کنوینئر قومی یکجہتی فورم سردار محمد اقبال یوسف شامل تھے.
تقریب میں الطاف ملک، ثقلین گجر، ذوہیب شہزاد،پی پی پی سے زمرد خان سیفی ،میمن ویلفئیر سے طیب مسوانی ،سراج ادم جی ،پی فیلو ڈی شریف زمان ،کشمیر جموں کشمیر کمیٹی سے وقاص عنایت ،سردار مہتاب سروراوردیگر بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.