نیپرا نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اکتوبر کے بلوں میں صارفین سے بڑھائی گئی رقم وصول کرنے کا کہا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
واضح رہے ایک دن قبل ہی حکومت کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیاتھا کہ وزیراعظم نے نیپرا کی طرف سے قیمت بڑھانے کی سمری رد کردی ہے جب کہ ایک بار پھر فیول ایڈجسمنٹ کرکے فی یونٹ83پیسے بڑھادیئے گئے ہیں۔
Comments are closed.