بالاکوٹ،متاثرین زلزلہ 15 ویں سال بھی احتجاجی کیمپ میں
بالاکوٹ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) بالاکوٹ کے زلزلہ متاثرین 15 برسوں کی سختیاں جھیل لینے کے بعد ہر سال کی طرح امسال 8 اکتوبر کو سراپا احتجاج ہوں گے.
متاثرین زلزلہ نے اس سلسلے میں برلب سڑک مرکزی پل کے پاس احتجاجی کیمپ لگا دیا گیایے. رجب علی آ زاد، صفدر اعوان، علی مردان،استاد سید ظاہر شاہ، تیمور خان، محسن سواتی سمیت دیگر افراد پیش پیش ہیں.
زلزلہ متاثرین کے دربدر ہوئے ایک اور سال مکمل ہونے پر 8اکتوبر کو سیاہ پٹیاں باندھے متاثرین ارباب اختیار کو بےدار کرنے کے لیے پرامن صداے حق بلند کریں گے.
اس بار احتجاجی کیمپ کا آ غاز شان بالاکوٹ، فخر مانسہرہ جناب قاضی خلیل احمد نے دعا سے کیا ہےپہلے دن کثیر تعداد میں متاثرین شریک ہوئے.
اس موقع پر علامتی احتجاج کےلیے بیٹھے کا کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کی اپنے حق کے حصول اور حکومتی وعدوں کی تکمیل کے لیے کوششیں جاری ہیں.
15 برسوں سے موسمی، معاشی تکالیف برداشت کرنے والے بالاکوٹ کے باسی اب بھی صبر کی چادر اوڑھے ارباب اقتدار کی راہ دیکھ رہے ہیں. تحریک انصاف تاریک راستے روشن کرے اور برسوں کا قضیہ حل کرے.
Comments are closed.