زمینی حقائق،کی خبر نے لڑکیوں کا سکول کھلوا دیا
ایوبیہ(عتیق عباسی ) زمینی حقائق ڈاٹ کام کی خبر پہ ایکشن اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ تعلیم کے اعلئ احکام نے پٹن خورد میں زبردستی بند کروایا گیا سکول کھلوادیاکھول دیا.
ضلع ایبٹ آباد کے دور افتادہ علاقے پٹن خورد میں مقامی افراد کی جانب سے بچیوں کے پرائمری اور مڈل سکولز پر بزور بازو تالے لگا کر خواتین اساتذہ اور طالبات کو کھلے آسمان تلے بٹھا دیا تھا.
اس لاقانونیت کی زمینی حقائق ڈاٹ کام کی طرف سے نشاندہی کی گئی تھی کہ بچیوں کو کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورکر دیا گیا ہے.
سکول بندش کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III امین الحسن نے علاقے کا دورہ کیا۔
انہوں نے محکمہ تعلیم (زنانہ) اور پولیس کے ہمراہ موقعے کا جائزہ لیا اور سکول کو لگائے گئے تالے توڑوا کر اساتذہ معلمات اور طالبات کو سکول کے اندر شفٹ کر دیا۔
ضلعی انتظامہ کی ہدایات پر محکمہ پولیس نے واقعے میں ملوث اہلیان علاقہ کی تلاش شروع کر دی ہے اورجلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
Comments are closed.