غداری اور مصنوعی کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا، مریم اورنگزیب
فوٹو: فائل
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غداری کا بیانیہ ملک اور جمہوریت کے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں، ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، وفاقی ادارہ شماریات نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب حکومت کی ترجیح پاکستان میں بیماریوں کی روک تھام یااسکول اورہسپتال نہیں، نوازشریف کو واپس لانا اور مریم نواز،راناثنااللہ،سعدرفیق کوگرفتارکرناہے۔
انھوں نے کہا کہ روزصبح صبح ایک بیانیہ شروع ہوجاتاہے جس کاہمیں بھی جواب دیناپڑتاہے مگرہم نے کسی پرغداری کافتویٰ لگانا ہے نہ کسی کوغداری کاسرٹیفکیٹ دیناہے،2018 کے الیکشن میں ایک سلیکٹڈ کو ملک پرمسلط کر دیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینا جھوٹا مصنوعی کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا، حکومت کی کارکردگی صفر ہوگئی، چوری، نا اہلی، نالائقی اور ناکامی عیاں ہوگئی ہے۔
لیگی رہنماء نے کہا کہ پاکستان کی عوام آرٹی ایس بیٹھنے کی وجہ سے آج سب برداشت کرنے پر مجبور ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میں بیس سے سوفیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہے، ضلعی سطح پر کچھ شہروں میں تنظیم سازی رہ گئی وہ بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔ ن لیگ پی ڈی ایم میں متحرک کردار ادا کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جھوٹے احتساب کے بعد صبح شام غداری کا فتویٰ دینے کا بیاینہ جاری ہے، مافیاز کو ریلیف دینا وزیراعظم کی ترجیح، مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی۔
انہوں نے کہا کہ چینی چوروں کوجب رات کے اندھیرے میں چارٹرطیارے میں بیرون ملک بھیج دیاجائے توچینی 110روپے میں ہی دستیاب ہوگی۔ 2018 کے مقابلے میں دودھ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ، انڈے38فیصد مہنگے ہوئے۔
ٹماٹر97فیصد،آلو74،چاول 20فیصد،اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں 78فیصد اضافہ ہوا۔ سبزیوں کی قیمتیں ایک سال کی مدت میں 45فیصد بڑھیں، وزیراعظم کی ترجیح عوام کی بجائے مافیاز کو یلیف دیناہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گلوبل فنڈپروگرام نے پاکستان کوایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی میں ڈال دیاہے جس کے تحت پاکستان کیلئے ٹی بی،پولیوکی فنڈنگ بندہوگئی ہے۔ انکی نالائقی اورنااہلی کی سزاآج عوام کاٹ رہی ہے۔
Comments are closed.