نوازشریف کےبیانات پرپاکستان مخالف لوگ بغلیں بجارہےہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے قوم اداروں کےساتھ کھڑی ہے، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤنہیں، فوج آئینی حدودمیں رہتےہوئےجمہوری حکومت کےساتھ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور، اسلام آباد سے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں نے شرکت کی۔
ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن کے منفی بیانیےکو بےنقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کوفوج سےاس لئےمسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑتی ہے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پرمشاورت کی گئی۔شرکاء کو نوازشریف کی وطن واپسی سےمتعلق حکومتی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی تحریک سےکوئی خطرہ نہیں ہے ، اپوزیشن کوفوج سےاس لئےمسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہےنوازشریف کےبیانات پرپاکستان مخالف لوگ بغلیں بجارہےہیں، نوازشریف اوربھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں.
وزیراعظم نے کہا نوازشریف مودی سرکارکابیانیہ لےکرچل رہےہیں، نوازشریف اپنےبچوں کولندن میں بٹھاکرعوام کوسڑکوں پرلاناچاہتےہیں، نوازشریف کےبچےلندن میں آرام کریں،عوام سڑکوں پرآئیں،یہ کیسا انقلاب ہے؟
ذرائع کے مطابق عمران خان سبسڈی میں شفافیت اور منصفانہ نظام پر بھی بات کریں گے۔وزیراعظم گیس کی طلب کو پورا کرنے سے متعلق حکومتی انتظامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
Comments are closed.