ایبٹ آباد،شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لیگیوں کااحتجاجی مظاہرہ
ایوبیہ(عتیق عباسی )مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد نے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دیگر قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا.
ایبٹ آباد میں ہونے والے اس احتجاج کی قیادت ضلعی صدر ملک محبت اعوان ،جنرل سیکرٹری زوالفقار عباسی نے کی اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعظم پاکستان ،نیب اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.
آج جمعرات کو ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان کے احتجاجی مظاہرہ میں ضلعی صدر ملک محبت اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی جارہی ہے.
انھوں نے کہا کہ مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے سب سے بڑے صوبہ ترقی کے عروج کو پہنچا ،قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک بھر میں تعمیروترقی کی تاریخ رقم کی ملک کے کونے کونے پر میاں نواز شریف کے منصوبوں کی مہر لگی ہوئی ہے.
ملک محبت اعوان نے کہا کہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونے والے ملک کی معیشت کو نئے پاکستان کے کھلاڑیوں نے تباہ وبرباد کردیا،انہوں نے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا.
اس موقع پر مسلم لیگ ن عہدیدران شوکت ہارون خان ،زیافت ستی،حاجی جاوید خان کے علاوہ ناہید گل عباسی ،شبیر سہگل ،تنویر مغل ،عمران عرف ایمو اور دیگر بھی موجود تھے۔
Comments are closed.