فردوس شمیم کو معافی نہ ملی، اپوزیشن لیڈر کے عہدہ سے مستعفی
فوٹو :فائل
کراچی(ویب ڈیسک )فردوس شمیم کو پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرنے پر معافی نہ مل سکی،پارٹی کی جانب سے استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دے دیا۔
کراچی میں گیس کے بحران پر فردوس شمیم نقوی نے چند روز قبل اپنی ہی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شرم دلائی تھی ۔
میڈیا ٹاک میں جذباتی کلمات کہنے کے بعد فردوس شمیم نقوی کو احساس ہوا تھا کہ انھوں نے عوامی فورم پر ایسا کرکے غلط کیا ہے جس پر انھوں نے ٹویٹ میں اپنے بیان پر ٹوئٹ کے ذریعے معذرت بھی کی تھی ۔
شمیم نقوی کو معذرت کے باوجود پارٹی پر اور بالخصوص براہ راست وزیراعظم عمران خان کو شرم دلانے کی بات پر معافی نہ ملی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے فردوس شمیم سے استعفیٰ طلب کیا۔
اس حوالے سے جیو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ اسی روز معذرت کرنے کے بعد دے دیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نیاخلاقی بنیاد پراستعفی مجھے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماوں کی طرف سے فردوس شمیم کی معذرت قبول کرنے اور انھیں کام جاری رکھنے کیلئے بھی مہم چل چکی ہے اور پارٹی کے بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے پارٹی میں جمہوریت کے تاثر کو تقویت ملے گی۔
Comments are closed.