ٹرمپ جھوٹا، مسخرہ اور امریکہ کا بدترین صدر ثابت ہوا ہے، جوبائیڈن
واشنگٹن(نیٹ نیوز ) امریکی صدارتی امیدواروں میں پہلا براہ راست مباحثہ گالم گلوچ تک پہنچ چکا جوبائیڈن نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ مسخرہ ہے اس نے ایک سکول ٹیچر سے بھی کم ٹیکس دیا ہے،ٹرمپ نے جواب میں شٹ اپ کہہ کر حریف ماضی یاد دلایا.
دونوں امریکی صدارتی امیدواروں میں پہلا مباحثہ اور لفاظی جنگ کئی بار تلخ کلامی تک پہنچیدونوں ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ الیکشن جیتے ہیں اس لیے انھیں جج منتخب کرنے کا اختیار ہے۔
ڈیموکرٹیک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں۔ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں یہ ٹی وی مباحثہ ہوا جو سب نے دیکھا.
صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بھرپور کوشش کی۔ میزبان نے بار بار مداخلت کر کے دونوں کو ضابطے کے مطابق جواب دینے کا کہتے رہے۔
مباحثے میں سپریم کورٹ، کورونا وائرس کی وبا، نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے اور شہروں میں شورش، انتخابات، معیشت کے موضوعات شامل تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو بلند ترین سطح پر لے کر گئے جبکہ جوبائیڈن امریکا کو شٹ ڈاؤن کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
ڈیموکرٹیک صدراتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا،جوبائیڈن نے انھیں چیلنج کیا کہ وہ اپنے ٹیکس ظاہر کریں، انہوں نے ہیلتھ کئیر پلان کے معاملے پر کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں.
امریکی صدر کورونا سے اموات اور صحت کی سہولیات میں کمی کے ذمہ دار ہیں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کو اب تک کا بدترین صدر ملا۔ دونوں امیدواروں کے اہلِ خانہ مباحثے کے دوران موجود تھے۔ نائب صدر مائیک پینس اور سینیٹر کملا ہیرس کا بھی مباحثے میں مقابلہ ہو گا۔
امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پہلے صدارتی مبا حثے میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ٹرمپ اور جوبائیڈن نے گالم گلوچ اور طوفان بدتمیزی مچاکر ساری حدیں پار کردیں۔
مباحثے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور حریف جو بائیڈن نے ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کر دی اور اس دوران جو بائیڈن نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی اور جھوٹا کہتے رہے۔
ٹرمپ نے بائیڈن کو ماضی یاد دلا کر جھڑک دیا اور کہاکہ شاید انتخابی نتائج آنے میں کئی ماہ لگ جائیں اس پر جوبائیڈن نے کہاکہ وہ نتائج تسلیم کر لیں گے لیکن ٹرمپ نے سوال کا جواب نہیں دیا۔
جو بائیڈن نے کہاکہ ہرشخص جانتا ہےٹرمپ جھوٹےہیں، وہ ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے، ان کے پاس ہیلتھ کیئر سے متعلق کوئی پلان نہیں، ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا وہ کیا بات کررہے ہیں۔
جوبائیڈرن نے کورونا وبا سے اموات اور کیسز میں اضافے کا ذمے دار ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اسکول ٹیچر سے بھی کم ٹیکس دیا ٹرمپ مسخرا، نسل پرست، روسی صدر کا کٹھ پتلی اور امریکا کا بدترین صدر ثابت ہوا ہے۔
Comments are closed.