شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کاالزام لگانےپرحنیف عباسی پر50 لاکھ جرمانہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں کرپشن کا الزام لگانے پر عدالت نےحنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگانے پر ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا.
حنیف عباسی کی طرف سے کرپشن کے الزامات پرشوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے 2012 میں ان کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے جن کو وہ ثابت نہ کرسکے۔
راولپنڈی کی عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔
شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی انتظامیہ نے ان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا اور مقدمے میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حنیف عباسی کی جانب سے اسپتال کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی شوکت خانم اسپتال پر کرپشن کے الزامات لگاچکے ہیں اور ان پر بھی ہرجانے کا کیس عدالت میں ہے جس کی سماعت گزشتہ 9 سال سے جاری ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوسکا
Comments are closed.