طلال چوہدری کا جھوٹ پکڑا گیا، تنظیم سازی نہیں اپنی مرضی سے گئے تھے،ن لیگ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا جھوٹ پکڑا گیا، پارٹی کی کوئی تنظیم سازی نہیں تھی طلال چوہدری اپنی مرضی سے لیگی خاتون ایم این اے کے گھر گئے تھے.
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نے رپورٹ رانا ثنااللہ کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق طلال چودھری تنظيم سازی کے لئے خاتون رکن اسمبلی کے گھر نہيں گئے بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے وہاں گئے تھے۔
طلال چودھری کا خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی سے جھگڑے کا معاملہ، ن ليگ کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چودھری نے تنظيم سازی کا جھوٹ بولا ہے، ان کا جھگڑا خاتون رکن قومی اسمبلی سے ہی تھا۔
رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے، اگر کوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔
Comments are closed.