امریکہ نے پاکستانی سٹوڈنٹس کیلئے ویزا سروس بحال کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستانی طلبہ و طالبات کی امریکہ میں تعلیم کیلئے یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹس ویزاسروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے اعلامیہ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصل خانے میں یکم اکتوبر سے سروس شروع ہوگی۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پہلی ترجیح ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کے درخواست گزاروں کی بروقت اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
امریکی سفارت خانے نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا ہے کہ گریجویشن کے طلبہ کے لیے 2 اور 3 اکتوبر کو امریکی جامعات کا سالانہ آن لائن میلہ منعقد ہورہا ہے۔
اسی طرح سے انڈر گریجویٹ طلبہ کے لیے 9 اور 10 اکتوبر کی تاریخ رکھی گئی ہے، اس حوالے سے سفارت خانے نے ایک معلوماتی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران درخواست گزار طلبہ کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، طلبہ ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا نہ بھولیں۔
Comments are closed.