کوہلی نے صرف ا نوشکا شرما کی گیندوں پر پریکٹس کی ، سنیل گواسکر
فوٹو: فائل سوشل میڈیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل) کے تیرہویں ایڈیشن میں جہاں بال اور بیٹ کے مقابلے جاری ہیں وہاں کمنٹری پر بھی دلچسب صورتحال سامنے آئی ہے جب سنیل گواسکر نے کمنٹر ی کرتے کہاکہ ویرات کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی گیندوں پر پریکٹس کی ہے۔
یہ میچ بنگلورو اور پنجاب کے درمیان تھا اور بنگلورو کے کپتان ویرات کوہلی نے جب ایک لفٹ ہینڈر باولر کی بال کو دفاعی انداز سے کھیلا تو سنیل گواسکر نے یہ فقرا بول دیا اور کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا نام لیا۔
سنیل گواسکر نے کمنٹری کے دوران ویرات کوہلی کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مبہم انداز میں کہا کہ انہوں (ویرات کوہلی) نے لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی گیندوں پر پریکٹس کی ہے۔
Please check this once… @AnushkaSharma https://t.co/F0OzFHf25B
— Samina Shaikh (@saminaUFshaikh) September 25, 2020
جب یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر آیا اور لوگوں نے بھی اس پر تبصرے کئے تو بیگم کوہلی یعنی انوشکا شرما بھی خاموش نہ رہ سکیں اورسنیل گواسکر کے الفاظ پر اپنے محتاط ردعمل سے احتجاج کیا اور یہ سب کچھ انسٹا گرام پر لکھا۔
ویرات کوہلی کی فلم اسٹار بیوی انوشکا شرما نے سنیل گواسکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مسٹر گواسکر ، آپ کا پیغام کافی پریشان کن ہے، میں آپ کو یہ سمجھانا پسند کروں گی کہ آپ نے ایک بیوی پر اس کے شوہر کی کارکردگی کے حوالے سے الزام لگانے کے بارے میں کیوں سوچا ؟۔
.@AnushkaSharma responds to Sunil Gavaskar’s unnecessary comment on her and Virat during RCB’s match against KXIP yesterday 👏 pic.twitter.com/Jg3XJ657sq
— Anushka Sharma FC™ (@AnushkaSFanCIub) September 25, 2020
انوشکا نے کہا مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ سال میں آپ نے کھیل پر تبصرہ کرتے ہو ئے کرکٹر کی ذاتی زندگی کا احترام کیا ہے، کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ آپ کو میرے اور ہمارے لیے بھی برابر احترام کرنا چاہیے۔
نوشکا شرما نے سنیل گواسکر سے متعلق خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے یقین ہے کہ کل رات میرے شوہر کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کے لیے آپ کے ذہن میں کئی دیگر الفاظ اور جملے ہوسکتے تھے یا پھر آپ کو یہ صحیح لگتا ہے کہ ان سب میں آپ میرے نام کا استعمال کریں۔
بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ یہ 2020 ہے اور چیزیں میرے لیے ابھی بھی تبدیل نہیں ہورہیں، کب مجھے کرکٹ میں گھسیٹنا اور مجھ پر اس طرح کا تبصرہ کرنا بند کیا جائے گا؟
Gavaskar's comment was not a 'double-meaning' comment. He might be referring to the video in which Kohli was seen playing cricket with Anushka. #SunilGavaskar pic.twitter.com/61hrqEqmBz
— Biraj Lahkar (@birajlahkar) September 25, 2020
یادرہے لاک ڈاؤن کے دوران ویرات کوہلی کے پڑوسی کے جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں وہ انوشکا شرما کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔
Comments are closed.