نیشنل پریس کلب الیکشن۔ انتخابی مہم عروج پر
اسلام آباد(زمینی حقائق )نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے8 جنوری کو ہونے والے الیکشن جیتنے کی دوڑ جاری ہےاورانتخابی مہم عروج پر ہے۔
اس بار الیکشن میں 6 گروپس مد مقابل ہیں اور دفاتر میں انتخابی دوروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مقابلے جاری ہیں۔ پہلی بار امیدواروں کے انتخابی نغمے بھی چل رہے ہیں اور ساتھ میں ہر دورے کے پرومو بھی۔
صدر نیشنل پریس کلب کے لئے 7 امیدوار،نائب صدر کے لئے31امیدوار،سیکرٹری کے لئے9امیدوار،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے30امیدوار، سیکرٹری مالیات کے لئے7امیدواراور گورننگ باڈی کے لئے کل91 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔
الیکشن 2019-20کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فائنل فہرست کے مطابق صدر کے لئےآزاد پینل کے شکیل قرار، جر نلسٹ پینل کے شکیل انجم ،بابر مغل،جاگو پینل کے مطیع اللہ جان،نصیب الہی، دستور کے ایک گروپ کےشرجیل امجد روااورسید اکرام مصطفی بخاری کے درمیان مقابلہ ہوگا
اندازہ ہے کہ اصل مقابلہ آزاد پینل کے شکیل قرار اور جرنلسٹ پینل کے شکیل انجم کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لئے کے لئے احمد نواز خان،اصغر علی مبارک،عاصمہ چوہدری، ایاز خان، بلال ڈار، فرحت فاطمہ، غلام نبی یوسفزئی، افتخار مشوانی، اعجازاحمد عباسی، جمیل بابر، جمشید خان، کنور راشد حبیب، محمود احمد عباسی، محمد اصغر، محمد جنید طاہر، پروین بوبی، قاضی عثمان، راجہ خلیل احمد محمود، سعدیہ کمال، سعدیہ سحر، شاہ محمد، شاکر عباسی، صدیق انظر، سید عون شیرازی، تبسم گل، طاہر علی جعفری، طارق عثمانی، تصدق حسین، ضمیر علی، ذوالقرنین گرامانی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
سیکرٹری نیشنل پریس کلب کے لئے آزاد پینل کے شہریار خان ،جاگو کےعابد خورشید،جرنلسٹ (بٹ گروپ) انور رضا، فرخ نواز بھٹی، حفیظ اللہ عثمانی، ہارون کمال راجہ، ناصر ملک، شکیل احمد اور جرنلسٹ( فاروق فیصل) کے ضیغم نقوی میدان میں ہیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کے لئے احتشام الحق، ارسلان الطاف، اسد یونس تنولی، آصف علی شیخ، عاصف الرحمن، عاصمہ غنی، عاصمہ نواز، غلام مرتضی صابر، خالد چوہدری، محمد ندیم چوہدری، مدثر اقبال، محمد فواد اختر، محمد تنویر قریشی، نعیم سندھو، ناصر اسلم راجہ، ناصر خان خٹک را سلمان ارشاد، رضوان قاضی، سمیع اللہ خان، سردار صداقت، شاہد ملک، شکیل احمد کلیانہ، شکیلہ جلیل، شمس الرحمن عباسی، سید شیراز علی گردیزی، سید وقار حسین قاضمی، عمر حیات برانہ، ولایت علی بھٹی، زاہد حسین مشوانی، ذوالفیقار علی خان ک درمیان مقابلہ ہوگا ۔
سیکرٹری مالیات کے لئے آزاد گروپ کے خاور نواز راجہ ، فیصل کمال پاشا، خواجہ شفقت،جر نلسٹ( فاروق فیصل) کے محمد اقبال ملک، محمد اسحاق چوہدری، راجہ لیاقت،جر نلسٹ (بٹ گروپ )کےصغیر چوہدری شامل ہیں۔
گورننگ باڈی کے لئے تمام گروپس کے91امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں این پی سی الیکشن 2019-20 کے لئے پولنگ کا وقت صبح10:00بجے سے شام 8:00بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا۔پولنگ 8جنوری 2019 کو ہو گی۔
Comments are closed.