وزیراعظم آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، گزشتہ سال کے متاثر کن خطاب کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں ان کی تقریر کاانتظار کیا جارہاہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے عمران خان کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11سے 12بجے کے درمیان نشر ہوگا۔ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی ہے جب کہ وزیراعظم کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا۔
ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ سے اہم خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ کشمیر سمیت تمام معاملات پر کھلی بات چیت کریں گے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ تمام رکن ممالک مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہیں لیکن کئی ممالک نے اپنے مفادات کے باعث اس مسئلے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ اقوام متحدہ قرار دادوں پر عمل درآمد کی پوزیشن پر قائم ہے اور قراردادوں پر عمل کیلئے بھارت پر دباو ڈالا جائے گا۔
انہوں ں نے کہا اقوام متحدہ کو کشمیر میں تحقیقاتی ٹیم بھجوانی چاہیے ، بھارت چھوٹے رکن ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکا رہا ہے۔۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر 2 رپورٹس جاری کیں۔ انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر انکوائری کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔
وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اہم قومی، عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر پر خصوصی بات کریں گے۔کورونا صورتحال اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر بھی بات کریں گے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر اس بار جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی بجائے دنیا بھر کے سربرھان مملکت ویڈیو لنک پر خطاب کررہے ہیں ، ترکش صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں مسلہ کشمیرکے حل پر زور دیا تھا۔
ترکی کے صدر نے جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مسلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر پر موجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Comments are closed.