پاکستانی سفیر سےینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل، سعودیہ کے صدرمبشرانوارکی ملاقات
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل، سعودی عرب کے صدر محمد مبشر انوار نے سعودی یوم الوطنی کے موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمارے میڈیا کو ان تعلقات کے حوالے سے رپورٹنگ کا معیار بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ آج دنیا بھر میں میڈیا معاملات کو زمانے کے سامنے اجاگر کرتا ہے.
انھوں نے کہا کہ میڈیا کا حقائق کو مسخ کرنا انتہائی غلط طرز عمل ہے اور بسا اوقات جو رپورٹنگ کی جاتی ہے اس میں حقائق کی بجائے ذاتی خیالات کا اظہار اس طرح کیا جاتا ہے کہ اس سے دو ریاستوں کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
تاہم اللہ کا شکر ہے کہ پاک سعودی تعلقات، ان تمام باتوں کے باوجود ، دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں اور ان میں مزید گہرائی پیدا ہو رہی ہے۔ وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترنے والے یہ تعلقات دن دگنی رات چوگنی ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں.
راجہ علی اعجاز نے کہا کورونا کے باعث ، سخت حفاظتی پابندیوں کے باوجود سفارت خانہ پاکستان نے پاکستانیوں کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے جاری رکھیں اور کسی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔
پاکستانیوں کی کثیر تعداد کے باعث ان خدمات کو حفاظتی اقدامات کے اندر رہتے ہوئے سر انجام دینے کی وجہ سے پاکستانیوں کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس کا ان حالات میں کوئی حل موجود نہیں تھا۔
علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بالعموم اور پاکستانی صحافیوں کو بالخصوص سعودی قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔
Comments are closed.