ریاض،سعودی عرب کے قومی دن پرمسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب
ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب کا قومی دن منانے کے لئے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے.
اس موقعہ پر مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے مراسم مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں جن سے اس مقدس سرزمین سے دلی لگاو ہے.
انھوں نے کہا تمام پاکستانی حرمین الشریفین کی بدولت ۔مملکت سعودی عربیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں سعودی عرب کے بھائی بھی بھی پاکستانیوں سے دلی لگاو رکھتے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں کی تعداد میں یہاں پاکستانی مقیم ہیں.
یہ پاکستانی یہاں رہ کر سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان زر مبادلہ بھیج کر ملک و قوم کی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیں مسلم لیگ جب بھی برسر اقتدار آئی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور پروان چڑھے.
ڈاکٹر سعید نے کہا یہ تعلقات تجارتی بنیادوں پر استوار ہوتے چلے گئے، ہمارے موجودہ حکمران طبقے کو پاک سعودی تعلقات کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہئیے کیونکہ تاکہ وہ جذباتی بیان بازی سے پرہیز کریں سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھی رہا ہے.
تقریب سے جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا عبدالمالک مجاہد، پیپلزپارٹی کلچرل ونگ مڈل ایسٹ کے صدر قاضی اسحاق میمن، پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر ریاض راٹھور، مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید احمد، مخدوم امین تاجر،محمود احمد باجوہ ،عمران ججوی اور وقار نسیم وامق نے بھی خطاب کیا.
مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس مقدس سرزمین پر موجود ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں مقیم رہنے سے دین اسلام کی اصل روح کو سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کی ہے.
انھوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب دو الگ ملک ضرور ہیں مگر ان کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ بھی ان کی مثالی دوستی کی بدولت سمٹ جاتا ہے دونوں ملک اسلامی دنیا میں اہم مقام رکھتے ہیں اور دفاع حرمین شریفین کے لئے پاکستانی ہر وقت اور ہر دم تیار رہتے ہیں.
سعودی عرب اپنا 90 واں قومی دن منا رہا ہے اس موقعہ پر ہم سعودی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ سعودی عرب یونہی ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور پاک سعودی دوستی مزید مستحکم ہو تقریب کے آخر میں یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا.
Comments are closed.