بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 سپاہی شہید
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹرپر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نور حسن اور وسیم علی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں بھارتی پوسٹ پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔
Comments are closed.