عمران خان نے صدر اور وزیراعظم کی مراعات کم کرنے کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دے دی بابر اعوان کو قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی.
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت کی ہے.
وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور کو سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کے سد باب کے لیے قانون سازی پر کام کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔
مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا۔
انھوں نے بتایا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا۔ صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوتےہیں ۔ قانون سازی سے انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ بھی پورا کر دیں گے۔
Comments are closed.