وزیراعظم نےافغان وایران بارڈرز پر مارکیٹس کے قیام کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم نے بلوچستان میں دو اور خیبر پختون خوا میں ایک پائلٹ بارڈر ز مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دی،پاک افغان بارڈر پر12 اور پاک ایران سرحدپر6 مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم شریک تھی،جلاس میں سرحدوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانیکا فیصلہ کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان بارڈر پر12 اور پاک ایران سرحدپر6 مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیراعظم نے بلوچستان میں 2 اور کے پی میں ایک بارڈر مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بارڈر مارکیٹوں سے کا روبار،تجارت کے بہترمواقع میسر آئیں گے، سرحدی علاقوں پر مقیم آبادی خصوصاً نوجوانوں کوفائدہ ہوگا، عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سرحدوں باڑ کی تنصیب سے آمد و رفت اور تجارت منظم کرنے اورباڑ کی تنصیب سے اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک افغان بارڈرز پر بارہ جبکہ پاک ایران سرحد پر چھ مارکیٹوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس کو پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر بسنے والی مقامی آبادی کو کاروبار کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ منظور شدہ راہداریوں اور بارڈرز مارکیٹوں میں متعلقہ سٹاف کی تعیناتی کا کام ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
Comments are closed.