مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید
فوٹو : فائل
سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فورسز نےمزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا.
بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 45 سالہ خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیااس دوران کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں.
بھارتی قابض فورسز نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا ہے۔
علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، بھارتی فورسز نے صبح تین بجے آپریشن شروع کیا، سوپور میں زیر حراست شہید کئے جانے والے نوجوان رضوان کے لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔
بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں متعدد انسانی حقوق کی پائمالیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے دو دن میں اب تک 6 افراد میں شہید بھی کیا جا چکا ہے.
Comments are closed.