اسلام آباد کی سڑک پر خاتون سائیکلسٹ سے چھیڑ چھاڑ
فوٹو: فائل
اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان کی معروف سائیکلسٹ ثمر خان بھی اسلام آباد کی ایک سڑک پر مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کی کوشش کی گئی ،ثمر خان نے ویڈ یو پیغام میں پورا واقعہ بتا دیا۔
جنسی ہراسانی کے بعد سائیکلسٹ ثمر خان نے گاڑی والے کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن سائیکل پر ہونے کے باعث وہ اس تک نہیں پہنچ سکی، سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ہونے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے ثمر خان کا کہنا تھا کہ ’میں اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکلنگ کررہی تھی کہ ایک شخص نے دست اندازی کی ۔
Sharing it right now after chasing another desperate animal, another day as we #women need attention, what else would we do to make our lives exciting ??
— Samar Khan (@SKhanAthlete) September 9, 2020
Right?#MeToo?? Wo to bs Islam se doori ka nateeja hai!!
Atleast have sm balls to face that woman you harass!!
Jaanwar!! pic.twitter.com/vE2LztyXqx
اس شخص کا حلیہ بتاتے ہوئے ثمر خان نے بتایا کہ اس شخص نے ’محرون شرٹ پہنی ہوئی تھی اس نے مجھے غیر مناسب انداز میں چھوا،کچھ بندوں نے یہ منظر دیکھا بھی لیکن کسی نے مداخلت کی نہ ہی ردعمل دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سائیکلنگ کو پروموٹ کیا، خواتین اسپورٹس کو پروموٹ کیا، میں نے سائیکل پر اس شخص کا پیچھا کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ثمر خان نے سوال کیا کہ ’سڑک پر چلتی لڑکی کو چھو کر کیا ملتا ہے آپ کو؟ کیا لوگوں کو یہ حرکت گھٹیا نہیں لگتی؟کیا آپ کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے ؟ انھوں نے کہا کہ میں سب کو الزام نہیں دیتی لیکن اسلام آباد کی سڑکیں بھی عورت کیلئے محفوظ نہیں ہیں۔
یاد رہے ایک دن پہلے ہی موٹر وے پر بھی ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی پڑوسی نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون شتہ روز لاہور سے گجرانوالہ جارہی تھی اور موٹر وے پر جب رکی تو ملزمان نے اسے پکڑ لیا ،وزیراعظم عمران خان نے بھی دونوں واقعات کا سخت نوٹس لیاہے۔
Comments are closed.