ارتغل، کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا
ویب ڈیسک
لاہور: ترکی کے ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا اور سرکاری طور پر بھی اس کا اعلان کردیا گیا ہے، وہ 3 روزہ دورے پر 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
سکیل لرز انٹرنیشنل کی سی ای او عائشہ سید نے پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتائیں۔
انھوں نے بتایا کہ انگین آلتان نے پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھری ہے اور وہ کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں ہزاروں مداحوں سے ملاقات کرینگے۔
ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، صرف پاکستان میں اس ڈرامے کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔
ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ انکی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بلجک نے ادا کیا ہے، سوشل میڈیا پر اسرا بلجک کو بھی شائقین کی جانب سے پاکستان کے دورے کی متعدد بار دعوت دی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا میں انجین التان دوزیتان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے غلط فہمیاں بھی پھیلائی گئیں تاہم اب ان تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے خود انجین التان دوزیتان نے ویڈیو پیغام میں بھی دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے.
Comments are closed.