اسرائیل میں چینی سفیر پر اسرار طور پر گھر میں مردہ پائے گئے
ویب ڈیسک
تل ابیب: چین کے اسرائیل میں تعینات سفیر ڈو وی پراسرار طور پر گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، لاش ملنے پر تحقیقات شروع کردی گئی۔
ابتداء میں بظاہر موصول ہونے والی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفیر ڈو وی اسرائیلی شہر تل ابیب کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیاگیا ہے کہ چینی سفیر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے کیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں ملے ہیں تاہم اب تک ان کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چینی سفیر کی گھر سے لاش ملنے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں اس کے بعد ہی اس بات کاتعین ہو سکے گا کہ ان کی موت کا سبب کیا تکلیف بنی ہے۔
چین کے 58 سالہ ڈو وی رواں برس فروری میں اسرائیل میں بطور چینی سفیر تعینات کیے گئے تھے، اس سے قبل وہ یوکرین میں اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔
اسرائیلی حکام اور میڈیا نے ایک طرف چینی سفیر کی موت کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے اور دوسری جانب تحقیقات سے قبل ہی موت کو طبی قرار دیا جارہاہے۔
Comments are closed.