مہوش حیات کی پڑھی گئی نعت کی ویڈیو وائرس ہو گئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے باعث تمام فنکار بھی ان دنوں فارغ ہیں اور کسی نہ کسی بہانے سوشل میڈیا پر آ کر خود کو زندہ رکھتے ہیں ممتاز فلمی اداکارہ مہوش حیات نے فرصت کے ان لمحات میں نعت رسول مقبولﷺ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

مہوش حیات کی آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ ’کرم میرے آقا‘ اپنی پیش کی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جس کو حسب سابق اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے اور لوگ اداکارہ کی اس کوشش کی تعریف کررہے ہیں۔

مہوش حیات کی پڑھی گئی نعت ’کرم میرے آقا‘ کی شاعری محمد علی ظہوری کی ہے جب کہ اس کی کمپوزنگ یوسف صلاح الدین نے دی ہے۔

https://www.instagram.com/tv/CAIUkVtA5Ol/?utm_source=ig_web_copy_link

مہوش حیات کا نعت پڑھنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اپنا آپ رحمت سے مالا مال لگتا ہے کیونکہ میں نے اپنے دل کا حصہ آپ سب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔میرے لیے بہت خاص ہے اور امید کرتی ہوں یہ اسی طرح آپ کو چھوئے گی جس طرح اس نے مجھ پر اثر کیا ہے۔

اداکارہ کی نعت رسول مقبول ﷺ 2 منٹ 23 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں نبی پاک ﷺ کی شان بیان کرتے ہوئے قدرت کے حسین مناظر دکھائے گئے ہیں۔

Comments are closed.